برازیل میں کورونا وائرس کے باعث حالات مسلسل خراب . مہلک وائرس کے ایک ہی دن میں مزید 41 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آ گئے، متاثرین کی مجموعی تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر گئی .تفصیلات کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس کے کیسز کی یومیہ تعداد مسلسل حرکت میں ہے. برازیل کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں مہلک وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے.
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برازیل میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 576 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے افراد کی مجموعی تعداد 33 لاکھ 17 ہزار سے بھی بڑھ چکی ہے.خبر رساں ادارے نے برازیل کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ روز 709 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 232 ہو گئی ہے.واضح رہے کہ برازیل امریکہ کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہے. امریکہ میں اس وقت کورونا وباء سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 55 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جبکہ وہاں 1 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں.
خبر رساں ادارے نے برازیل کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ روز 709 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 232 ہو گئی ہے. واضح رہے کہ برازیل امریکہ کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہے. امریکہ میں اس وقت کورونا وباء سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 55 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جبکہ وہاں 1 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں