دو لڑکیوں کو ندی کے بیچ میں کھڑے ہوکر سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا


سیلفی کی وجہ سے پہلے بھی دنیا میں حادثات ہو چکے ہیں اور کچھ لوگ تو اس میں اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد سبھی کے ہوش اڑ گئے۔ خبر پورے چھندواڑہ میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ 8 لڑکیوں کا گروپ پکنک منانے پینچ ندی گیا،

جن میں سے دو لڑکیوں کو ندی کے بیچ میں کھڑے ہوکر سیلفی (Selfie) لینے کا جنون بھاری پڑجاتا اگر وقت رہتے پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر نہیں پہنچتی۔مذکورہ معاملہ چھندواڑہ ضلع کا ہے۔ یہاں پرفیکٹ سیلفی کے چکر میں پڑی کالج کی طالبات اافنتی ندی میں گھر گئیں۔ غنیمت یہ رہی کہ وقت رہتے ریسکیو آپریشن (Rescue operation) شروع ہوگیا اور دونوں کو بچالیاگیا۔پرفیکٹ سیلفی لینے کی کوشش میں دونوں لڑکیاں پینچ ندی کے بیچ پتھر پر جاکر بیٹھ گئیں۔ اسی درمیان اچانک ندی میں بانی کا بہاؤ تیز ہوگیا اور دونوں ریلے میں پھنس گئیں

۔ ان دونوں لڑکیوں کی سہیلیاں ندی کے کنارے کھڑی تھیں۔اپنی سہیلیوں کو پانی میں پھنسا دیکھ کر ان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ باہر نکلنے کا کوئی طریقہ نہیں تھا۔ پانی کا بہاؤ اور تیز ہوتا جارہا تھا، لڑکیاں بری طرح وہاں گھری ہوئی تھیں۔ اس پر ندی کے کنارے کھڑی سہیلیوں نے پولیس اور مقامی انتظامیہ کو فوراً اطلاع دی۔ خبر پورے چھندواڑہ میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ سب ان لڑکیوں کی مدد کے لئے بھاگے

۔ پنچایت اور پولیس انتظامیہ کی مدد سے لڑکیوں کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ کافی جدو جہدکے بعد دونوں کو ندی سے باہر محفوظ نکال لیا گیا۔س بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں ۔