سوشانتھ سنگھ کا معاملہ ایک نیا رخ اختیار کر گیا !


شانت سنگھ خود سوزی معاملہ ایک نیا رخ اختیار کر گیا، اداکار کے والد نے اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ کا معاملہ ایک نیا ہی رخ اختیار کر گیا ہے۔ سشانت سنگھ کے والد نے اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کیخلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔سشانت سنگھ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ریا چکرورتی نے ان کے بیٹے کو دھوکہ دیا جس کے بعد اس نے دلبرداشتہ ہو کراس نے ایسا قدم اٹھایا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ریا

چکرورتی نے اپنے بوائے فرینڈ سشانت سنگھ کو ناصرف مالی طور پر دھوکہ دیا، بلکہ ذہنی طور پر اذیت بھی پہنچائی۔ پولیس نے اب اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور یہ بات بھی سامنے آئی کہ اداکار ڈپریشن کی 2 خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے جس کا وہ علاج بھی کروا رہے تھے۔سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے پر تفتیش کرنے والے ایک پولیس افسر نے انکشاف کیا کہ اداکار ڈپریشن کی 2 بیماریوں کا علاج کروا رہے تھے

جب کہ لاک ڈائون سے ایک ہفتہ قبل وہ ہندوجا ہسپتال میں علاج کرانے کی غرض سے اسپتال میں داخل بھی ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ پیرانویا اور بائپولر ڈس آرڈر کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ اداکار اپنی مصروفیات کے باوجود بھی خود کو اکیلا محسوس کرتے تھے اور یہ بات ان کے گواہوں سے پوچھ گچھ کے بعد سامنے آئی ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ سشانت سنگھ نے 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر خود کشی کر لی تھی۔