صبح اٹھ کر برش کرنا کچھ لوگوں کی فطرت میں شامل ہوتا ہے اور کچھ لوگ اس بات کو نظر انداز کرتے ہیں ۔ہمیشہ صحت مند اور تندرست و توانا رہنے کیلئے ڈاکٹرز باقاعدگی سے صبح سویرے اور رات کو سونے سے قبل دانتوں کو برش کرنے کا مشورہ دیتے ہیں
اور اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں دانت برش نہ کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔میل آن لائن کے مطابق ہارورڈ ٹی ایچ شین اسکول آف پبلک ہیلتھ کے سائنسدانوں نے اپنی 20 سالہ تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ دانت برش نہ کرنے سے منہ اور معدے کا کینسر لاحق ہونے کا خطرہ 52 فیصد تک بڑھ جاتا ہے
۔رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 20 سال تک منہ اور معدے کے کینسر کا شکار ہونے والی 98 ہزار 459 خواتین اور 49 ہزار 685 مردوں پر تجربات کئے۔تجربات سے جو نتائج اخذ کئے گئے اس سے پتا چلا کہ ان مرد و خواتین میں سے 52 فیصد ایسے تھے جن کے مرض کی وجہ ان کی دانت صاف نہ کرنے کی عادت تھی۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ دانت برش نہ کرنے سے مسوڑھوں کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں
جو براہ راست معدے کے کینسر کا سبب بنتی ہیں۔سائنسدانوں کا مزید کہنا ہے کہ جن لوگوں کے دانت پہلے ہی ضائع ہوچکے ہوں، اگر وہ برش نہ کریں تو ان کو منہ اور معدے کے کینسر کا خطرہ اس سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں۔