واٹس ایپ کا وہ فیچر جس کی کمی عرصے سے محسوس کی جارہی ہے


ویسے تو فیس بک ایک واٹس ایپ پر نئی اپ ڈیٹس آتی رہتی ہیں مگر اس بار وہ فیچر آ رہا ہے جس کا انتظار کافی وقت سے لوگ کر رہے تھے ۔واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کی آزمائش بیٹا ورژن میں جاری ہے جس پر کافی عرصے سے کام ہورہا تھا۔واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک اکاؤنٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر کام کرنے میں مدد دینے والے فیچر کو اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن 2.20.196.8 کا حصہ بنایا گیا ہے

۔رپورٹ کے مطابق اس بیٹا ورژن میں ایک اکاؤنٹ مختلف ڈیوائسز میں بیک وقت لاگ ان سپورٹ کا کوڈ موجود ہے اور اسے لنکڈ ڈیوائسز کا نام دیا گیا ہے۔اس نئے فیچر سے صارفین کو دیگر ڈیوائسز سے لاگ آؤٹ ہوئے بغیر اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونے کی سہولت ملے گی۔ایسا مانا جارہا ہے کہ یہ فیچر بیک وقت 4 ڈیوائسز میں اکاؤنٹ کو لاگ ان ہونے میں مدد فراہم کرے گا اور یہ ایپ کے اوپری دائیں کونے میں تھری ڈاٹس کے ذریعے استعمال کیا جاسکے گا۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں ہے یعنی تیاری کے مراحل سے گزر رہا ہے اور عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اس فیچر کو کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے

، اس میں چند دن یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔بیٹا ورژن میں فیچر کی آزمائش کے بعد اسے متعدد تبدیلیوں کے ساتھ عام صارفین کے لیے جاری کیے جانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔خیال رہے کہ اس وقت صارف صرف ایک موبائل فون میں لاگ ان ہوسکتا ہے اور کمپیوٹر ویب براؤز پر ویب ورژن پر استعمال کرسکتا ہے مگر اس کے لیے موبائل ڈیوائس کا قریب ہونا ضروری ہے۔اگر صارف کسی دوسرے فون میں اپنا اکاؤنٹ استعمال کرنا چاہے تو نئے سرے سے سائن ان کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔اگرچہ 4 ڈیوائسز دیگر چیٹ ایپس جیسے ٹیلیگرام کے مقابلے میں کم ہیں مگر پھر بھی اس وقت ایک ڈیوائس کی حد سے تو بہتر ہی ہے۔بیٹا ورژنز پر دستیابی سے عندیہ مملتا ہے کہ اس فیچر کو بہت جلد تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے

مگر ابھی کہنا مشکل ہے کہ اس میں مزید کتنا وقت لگے گا۔ابھی یہ واضح نہیں کہ واٹس ایپ کی جانب سے متعدد ڈیوائس کی سپورٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ میسجز کو انکرپٹڈ کیسے رکھا جائے گا۔مگر اس کا ایک اندازہ حال ہی میں واٹس ایپ کے کلاؤڈ سرور میں محفوظ ہونے والے ڈیٹا کو انکرپٹ کرنے کی جانب پیشرفت کرنا ہے۔متعدد ڈیوائسز کی سپورٹ کے فیچر کے بارے میں سب سے پہلے گزشتہ سال جولائی میں خبر سامنے آئی تھی اور WABetainfo نے اس وقت بتایا تھا کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے پلیٹ فارم (یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم)کی تشکیل پر کام کیا جارہا ہے جو ایک اکاؤنٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر لاگ ان ہونے میں مدد دے گا۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں۔