فاطمہ ثنا شیخ اور شاہ رخ خان کا بریک اپ کیوں ہوا؟


ویسے تو بالی ووڈ میںہیرو ہیروئن کا بریک اپ ہونا کوئی بڑی بات نہیں لیکن اس کی خاص وجہ یہ ہے کے اس دونوں کی عمر میں بہت زیادہ فرق ہے فاطمہ ثنا شیخ نے 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم “ون ٹو کا فور” میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا تھا

، اس وقت ان کی عمر محض 5 برس تھی۔ فاطمہ ثنا کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان ان کے ساتھ کھیلتے رہتے تھے اور وہ سوچتی تھیں کہ یہ بہت پرفیکٹ آدمی ہے

، اس کے ساتھ شادی کرنی ہے۔اداکارہ کے مطابق ان کی بچکانہ خواہش اتنی شدید تھی کہ جب انہیں پتا چلا کہ شاہ رخ خان شادی شدہ ہیں تو ان کا دل بری طرح ٹوٹ گیا تھا۔ فاطمہ کے مطابق شاہ رخ کے شادی شدہ ہونے کی خبر نے انہیں ہلا کر رکھ دیا اور وہ دھاڑیں مار مار کر روئی تھیں۔فاطمہ ثنا شیخ کئی بولی وڈ فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرنے کے بعد بالی ووڈ سے اپنی پڑھائی مکمل کرنے کیلئے کنارہ کش ہوگئی تھیں۔

انہوں نے پڑھائی مکمل ہونے کے بعد 2016 میں عامر خان کی فلم دنگل سے بولی وڈ میں واپسی کی تھی۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں۔