ماں کا موٹاپا بچے کیلے کیسا ہے


آپ نے ئی تو ضرور سنا ہو گا کے موٹاپا ایک بیماری ہے لیکن ماؤں کے لیے ئی کس حدتک خطرے کا سبب ہے آپ نہیں جانتےسائنس دانوں نے نئی تحقیق میں موٹاپے کی شکار خواتین کی آئندہ نسلوں کے لیے انتہائی خطرناک وارننگ جاری کر دی ہے

۔میل آن لائن کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جو خواتین موٹاپے کا شکار ہوں، ان کی اولاد ہی نہیں بلکہ آئندہ کئی نسلیں اس وجہ سے کئی طرح کی سنگین بیماریوں میں مبتلا ہو سکتی ہیں، جن میں جگر کا کینسر بھی شامل ہے۔اس مشترکہ تحقیق میں چین کی

ووہان یونیورسٹی اور ہواژونگ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے چوہوں پر تجربات کیے۔ ان میں سے جو مادہ چوہے موٹاپے کا شکار تھے ان کی اگلی نسلوں کے جگر کے کینسر میں مبتلا ہونے کا امکان دوسرے گروپ کی نسبت کئی گنا زیادہ پایا گیا۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر لنگ ژینگ کا کہنا تھا

کہ موٹاپے کی شکار خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں، بالخصوص بچیوں کے کلیدی جینز میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں کہ ان کو جگر کا کینسر لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں۔