انگریز عامل کی سشانت سنگھ راجپوت کی روح سے بات


سشانت سنگھ راجپوت جو کے کچھ دن پہلے انتقال کر گئے ہیں ایک انگریز جس نے دعویٰ کر دیا کے اس نے ان کی روح سے بات کی ہے سشانت سنگھ راجپوت کی خود سوزی کے بعد ان کے فینز نے غیر مرئی قوتوں کے مالک سٹیو ہف کو بہت زیادہ ای میلز بھیج کر آنجہانی اداکار کی روح سے بات کرنے کی درخواست کی۔

سٹیو ہف نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سشانت سنگھ راجپوت کو نہیں جانتے لیکن انہوں نے عوامی مطالبے پر ان کی روح سے بات کی ہے، اس حوالے سے سٹیو ہف نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔سٹیو ہف کے مطابق انہوں نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی روح سے بات کی ہے،

کچھ دنوں میں وہ دوبارہ آنجہانی اداکار کی روح سے بات کریں گے اور ان سے خود سوزی کی وجوہات کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں گے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سٹیو ہف سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ روح سے سوال جواب کررہے ہیں۔کیا تم روشنی میں ہو؟ سٹیو کو بتاؤ کہ مجھے روشنی مل رہی ہےتم اس روشنی میں ہو جو میں نے گزشتہ رات دیکھی تھی میں اس میں تھامیں آپ کے کام سے واقف نہیں

لیکن آپ کو بہت زیادہ پیار کیا جاتا ہے، آپ کے بہت زیادہ فینز ہیں، کیا آپ اپنے فینز کو کچھ بتانا پسند کریں گے؟ میں یہ کام گزشتہ 10 سال سے کر رہا ہوں، میں نے یہ ڈیوائس بنائی ہے اور میں آپ کو اپنے فینز اور فیملی سے بات کرنے کیلئے خوش آمدید کہتا ہوں، سشانت اگر آپ کوئی پیغام دینا چاہتے ہیں تو آسانی سے دے سکتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کیسے مرے؟اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں