دنیا میں ایسا کوئی شخص نہیں جو صحت مند نہ رہنا چاہتا ہو اور فٹ دکھنا چاہتے ہین تو اس کے لیے ان تدابیروں پر ضرور عمل کریں آلوبخارے ممکنہ طور پر بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد دے سکتے ہیں۔کاربوہائیڈریٹس کی زیادہ مقدار کے باوجود اس پھل کو کھانے کے بعد فبلڈ شوگر کی سطح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں نہیں آتا۔اس کی وجہ ایک ہارمون ایڈی فونسٹین کی سطح بڑھانے میں مدد دینا ہے جو بلڈ شوگر کو ریگولیٹ کرتا ہے۔اس کے علاوہ آلوبخاروں میں موجود فائبر بھی کسی حد تک بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے کیونکہ یہ بلڈ شوگر کی سطح کو فوری طور بڑھنے نہیں دیتا بلکہ یہ اضافہ بتدریج ہوتا ہے۔آسان الفاظ میں اس پھل کو کھانے کی عادت ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے،
مگر بہت زیادہ مقدار میں کھانے سے گریز کرنا بہتر ہے۔ہڈیوں کے لیے مفید خشک آلوبخارے ہڈیوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے فائدہ مند ہیں۔کچھ تحقیقی رپورٹس میں خشک آلو بخارے کھانے کی عادت ہڈیوں کے مختلف امراض جیسے ہڈیوں کی کمزوری اور بھربھرے پن کا خطرہ کم کرنے میں مددگار قرار دی گئی ہے۔خشک آلوبخارے نہ صرف ہڈیوں کے مسائل سے بچانے میں مدد دیتے ہیں بلکہ یہ پہلے سے ہونے والے نقصان کو بھی ممکنہ طور پر ریورس کرسکتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ طبی ماہرین مکمل طور پر نہیں جانتے کہ ہڈیوں کی صحت کے لیے خشک آلوبخارے اتنے مفید کیوں ہیں، تاہم ان کے خیال میں اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم میں کمی لانے والی خصوصیات اس حوالے سے کردار ادا کرتی ہیں
۔تحقیق سے یہ بھی عندیہ ملا ہے کہ اس پھل سے ہڈیوں کو بنانے کے عمل میں شامل مخصوص ہارمونز کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔اس میں موجود وٹامن کے، فاسفورس، میگنیشم اور پوٹاشیم بھی ہڈیوں کی صحت کے لیے مفید اجزا سمجھے جاتے ہیں۔دل کو صحت مند بنائےتازہ یا خشک آلو بخاروں کو اکثر کھانے کی عادت دل کی صحت کو بھی تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق آلو بخارے ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، جو کہ امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے بنیادی عناصر ہیں۔ایک تحقیق میں لوگوں کو اس پھل کا جوس اور ہر صبح 3 سے 6 خشک آلوبخارے 8 ہفتے تک استعمال کرائے گئے اور ان کی صحت پر مرتب اثرات کا موازنہ ایک ایسے گروپ سے کیا گیا
جن کو صرف خالی پیٹ ایک گلاس پانی پینے کا کہا گیا تھا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ پھل اور اس کا جوس استعمال کرنے والے افراد کا بلڈ پریشر اور کولیسٹرول دوسرے گروپ کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم ہوگیا۔ایک اور تحقیق میں ہائی کولیسٹرول کے شکار افراد کو شامل کیا جن کو روزانہ 12 خشک آلو بخارے 8 ہفتوں تک استعمال کرائے گئے، جس کے نتیجے میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی کو دیکاھ گیا۔اس پھل میں موجود فائبر، پوٹاشیم اور اینٹی آکسائیڈنٹس ممکنہ طور پر امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عناصر کی روک تھام میں مدد دیتے ہیں۔خون کی کمی دور کرے جسم میں خون کی کمی اس وقت ہوتی ہے جب خون کے صحت مند سرخ خلیات کی مقدار کم ہوجائے، جن کے بننے کے لیے آئرن اہم جز ہے۔خشک آلو بخارے کا جوس آئرن کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے اور اس کی کمی بھی دور کرتا ہے جس سے خون کی کمی سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں