گھر کی دیوراوں سے شہد نکلنے لگا


ریاست پنسلوانیا کی بَکس کاؤنٹی کے علاقے پرکیزی میں ایک گھر کی دیواروں سے لیس دار پُراسرار چیز نکلنے لگی تو گھر والے حیران ہو گئے، بعد ازاں انھیں معلوم ہوا کہ یہ شہد ہے۔گھر کی خاتون آنڈریا ایزابیل نے بتایا کہ سب سے پہلے ان کے شوہر نے دیواروں پر کالے سے دھبے دیکھے، بعد میں پتا چلا کہ یہ شہد ہے اور دیواروں کے اندر شہد کی مکھیوں نے بڑی تعداد میں بسیرا کر لیا ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ گزشتہ جمعے کو اس علاقے سے استوائی طوفان فے (Tropical Storm Fay) گزرا تھا، جس کے بعد یہ واقعہ ہوا۔ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی طور پر ان کا خیال تھا کہ شاید طوفان میں پانی سے دیواروں میں کوئی خرابی آ گئی ہے، تاہم جلد ہی انکشاف ہوا کہ دیواروں سے شہد لیک ہو کر بہہ رہا ہے۔اہل خانہ پر یہ انکشاف ہونے کے بعد کہ دیواروں سے شہد بہہ رہا ہے،

انھوں نے ایک مقامی بی فارم سے مدد طلب کی، جہاں سے شہد کی مکھیوں کو پکڑنے والے اہل کار کو بھیجا گیا۔شہد کی مکھیوں کو پکڑنے کے ماہر ایلن لٹانزی نے گھر کا جائزہ لینے کے بعد انکشاف کیا کہ دیواروں کے اندر مکھیوں کی پوری کالونی نے بسیرا کر لیا ہے۔ لٹانزی نے کہا کہ وہ شہد کی مکھیاں اس کی لڑکیوں جیسی ہیں، وہ انھیں پکڑ کر گھر لے جائے گا اور اس کے لیے یہ مکھیاں شہد بنائیں گی۔