معروف خوبرو بھارتی اداکارہ کی آخری پوسٹ


ہے اپنا دل آوارہ میں ہیروئن کا رول کرنےوالیاداکارہ دیویا چوکسےآج دنیا سے رخصت ہو گئی ۔ معروف اداکارہ اور ماڈل دیویا چوکسے کینسر کے طویل مرض کے بعد جان کی بازی ہار گئی ہیں،معروف خوبرو بھارتی اداکارہ نےموت سے پہلے سوشل میڈیا پر کیا پوسٹ شیئر کی؟

جان کر ہر کوئی افسردہ ہو جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کینسر کے جان لیوا مرض کا شکار ہونے والی بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ اور ماڈل دیویا چوکسے انتقال کر گئی ہیں،ان کی موت کی خبر دیویا چوکسے کی ایک دوست نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی جس کی بعد ازاں اداکارہ کی بہن نے تصدیق بھی کر دی ہے

۔”ہے اپنا دل تو آواراہ” سے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی دیویا چوکسے کچھ عرصہ سے کینسر کے مرض کا شکار تھیں جبکہ ان کی مالی حالت بھی کافی پتلی ہو چکی تھی ،دیویا نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں اپنی مدد کے لئے لوگوں سے اپیل بھی کی تھی تاہم دم توڑتی اداکارہ کی کسی نے مدد نہ کی تھی ۔اپنی موت سے پہلے دیویا چوکسے نے انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے غم کا اظہار ان لفظوں میں کیا تھا اور کہا تھا

کہ “”جو میں بتانا چاہتی ہوں کہ اس کے لئے الفاظ ناکافی ہیں، کچھ مہینوں پہلے تک میرے پاس بھاری تعداد میں حوصلہ بڑھانے والے پیغامات آتے تھے لیکن اب میں بتانا چاہتی ہوں کہ دوستو میں اپنی موت کے بستر پر لیٹی ہوں””۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں ۔