امیتابھ بچن بھی کورونا وائرس سے متاثر


کرونا وائرس قدرتی وباء ہے یا مسنوعی یہ بحث الگ ہے لیکن اس نے دنیا میں بڑے بڑے ناموں کو متاثر کیا ہے ۔ کرونا وائرس کی وجہ سے معیشت کا پہیہ جام ہو گیا ، تعلیمی نظام متاثر ہو گیا ، اور اس کے علاوہ لاک ڈائون نے تو غریب کی کمر ہی توڑ کر رکھ دی، بالی ووڈ اور لالی ووڈ کی کتنی ہی شخصیات اس سے متاثر ہو چکی ہیں

اب ایک خبر آئی ہے کہ انڈیا کے معروف اداکار امیتابھ بچن میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے۔ انھوں نے اس بات کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔انھوں نے بتایا کہ انھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے گھر والوں اور سٹاف کے ٹیسٹ بھی کیے جا چکے ہیں جن کے نتائج ابھی آنے ہیں۔کرونا وائرس ہمارے ذہنوں میں پرانا ضرور ہو رہا ہے لیکن یہ ختم نہیں ہو ا اب بھی لوگ اس سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں

۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ رب العزت پاکستان کی اور تمام امت مسلمہ کی حفاظت فرمائیں ، دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں اور دوستوں کیساتھ بھی شئیر ضرور کریں شکریہ ۔