کیا آپ بھی اس طرح موبائل پکڑتے ہیں


موبائل ضرورت سے زیادہ استعمال کرنا ویسے بھی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے اور آج کی نوجوان نسل تو اس کی زد میں آ چکی ہے اگر آپ اسمارٹ فون کے استعمال کے دوران اسے سہارا دینے کے لیے چھوٹی انگلی استعمال کرتے ہیں

تو خبردار ہوجائیے کیونکہ جاپانی تحقیق کاروں نے بتایا ہے کہ یہ عادت آپ کی چھوٹی انگلی کو ہمیشہ کے لیے ناکارہ بناسکتی ہے۔موبائل فون ساز کمپنی این ٹی ٹی ڈوکومو نے وارننگ جاری کی ہے

جس میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون کے طویل استعمال کے دوران اس کے پیندے کو چھوٹی انگلی سے سہارا دینا معمولی درد سے لے کر انگلی کو ٹیڑھا یا مفلوج کرنے جیسے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔محققین نے خبردار کیا ہے

کہ اس عادت کو جلد از جلد ترک کریں اور طویل استعمال کے دوران ہاتھ کو تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد آرام ضرور دیں۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں ۔