مرغی کا گوشت کبھی بھی فریج کے اوپر والے حصے میں نہ رکھیں


آج کل تو گرمی میں مرغی کا گوشت ویسے بھی جھانے کے قابل نہیں ہوتا اس میں کئی قسم کی بیماریاں ہوتی ہیں ۔ویسے تو مرغی کا گوشت دنیا بھر میں استعمال ہوتا ہے، اس کا شمار مقبول ترین گوشت میں ہوتا ہے کیونکہ یہ نسبتاً سستا بھی ہے اور غذائیت سے بھرپور بھی۔پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ برائلر یعنی مرغی کا گوشت کھانے میں استعمال کیا جاتا ہے

کیونکہ یہ زیادہ تر عام آدمی کی پہنچ میں بھی ہے۔یہ سب باتیں تو بہت اچھی ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ مرغی کے گوشت سے متعلق کچھ پہلو بہت حساس ہیں جن کے معاملے میں سخت احتیاط کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔اسے صاف کرنے اور پکانے سے لے کر اسٹور کرنے تک ہر مرحلے پر خصوصی احتیاط کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے

۔اس ضمن میں غذائی امور کی ماہر مینی ساچر کہتی ہیں کہ مرغی کے گوشت کو کبھی بھی فریج کے سب سے اوپر والے حصے میں نہیں رکھنا چاہیے۔ان کے مطابق اس گوشت میں سے رسنے والا مائع دیگر اشیاء تک پہنچ کر ان میں بیکٹیریا منتقل کرسکتا ہے۔ سب سے بہتر یہ ہے کہ مرغی کے گوشت کوسب سے نیچے والے حصے میں رکھیں

تا کہ یہ دیگر اشیاءکو متاثر نہ کر سکے۔مینی ساچر مزید کہتی ہیں کہ مرغی کے گوشت کو گھر میں صاف کرنے کی بجائے صاف شدہ گوشت لائیں تو بہتر ہے، یعنی آپ اسے دھوئے بغیر پکا سکیں ۔اگر اسے دھونا ضروری ہو تو احتیاط کریں کہ قریب کوئی کھانے کی چیز نہ پڑی ہوئی ہو۔اسے دھوتے ہوئے پانی کے چھینٹے ادھر اُدھر پڑی اشیاء پر نہ پڑنے دیں کیونکہ گوشت میں موجود بیکٹیریا ان اشیاء میں منتقل ہو کر ہمارے لئے بیماری کا باعث بن سکتے ہیں۔س بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں