جوانی میں ہارٹ اٹیک کی وجوہات


ہارٹ اٹیک تو آج کل عام ہے اور نوجوانوں میں یہ بیماری بہت زیادہ عام ہو چکی ہے جیسا کہ پہلے کہا جاتا تھا کہ ہارٹ اٹیک 50 سال کی عمر کے بعد ہوتا ہے مگر آج دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان 20 سے 25 سال کی عمر میں ہارٹ اٹیک کا شکار ہورہے ہیں

آخر ہارٹ اٹیک کن وجو ہات کی وجہ سے ہوتا ہے اس بات کی تحقیق امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے ) نے کی ہے ۔امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے محققین نے 8 لاکھ اسپتالوں کی جانچ پڑتال کی اور اس بات کا پتا لگایا ہے کہ وہ کونسی 3 بڑی علامات ہیں جن کی وجہ سے نوجوان بھی دل کے مرض کا شکار ہورہے ہیں ۔ذیل وہ تین علامات ہیں جن کی وجہ سے نوجوانوں کو ہارٹ اٹیک ہورہا ہے

۔موٹاپا،ہائی بلڈ پریشر،ذیابیطس،خطرے کی علاماتدل کی شریان بند ہونے کی سب سے بڑی وجہ موٹاپا ہے ، جب جسم میں کولییسٹرول کی مقدارزیادہ ہوجاتی ہے تو اس کی وجہ سے خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور ہارٹ اٹیک کا باعث بنتی ہے۔اسکے ساتھ ہی سگریٹ نوشی اور ذہنی پریشانیوں کی وجہ سے بھی ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے اور اگر جسم میں گُڈ کولیسٹرول کی کمی بھی ہارٹ اٹیک کا باعث بنتی ہے ۔کولیسٹرول کی مقدار پر کیسے قابو کیا جائے

اگر آپ کا کولیسٹرول بڑھا ہوا ہے تو آپ کو اپنی صحت کے لئے اپنے آپ کو تبدیل کرنا پڑے گا ۔کھا نے میں کم چکنائی والے گوشت کا استعما ل کریں اور زیتون کے تیل کا استعمال کریں ۔ان اشیاء کا استعمال کریں جن میں اومیگا 3 موجود ہو جیسا کہ سلمن مچھلی ،بادام اور السی ۔حل ہونے والے فائبر کا استعمال کریں جو پھلوں ، سبزیوں اور بینز میں پائی جاتی ہو۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں