آج کل پاکستان میں شہرت کی بلندیوںپر پہنچنے والا یہ بچہ کون ہے !!


کون جانتا تھا کی یہ بچہ بڑا ہو کر لوگوں کے دلوں پر راج کرے گا اور اپنی شخصیت سے لوگوں کو متا ثر کر کے ان کے دل میں بس جائے گا۔اوپر موجود تصویر کو دیکھ کر پہچان سکتے ہیں کہ یہ آج کے کون سے مشہور ترین اداکار کا بچپن ہے؟ درحقیقت یہ اداکار بہت کم وقت میں پاکستان میں بہت زیادہ مقبول ہوچکے ہیں بلکہ یوں کہنا بھی درست ہوگا کہ یہ اب تک کروڑوں دلوں کو جیت چکے ہیں

. ویسے پاکستان سے باہر بھی ان کے مداحوں کی تعداد یقیناً کروڑوں میں ہوگی کیونکہ ان کا ایک کردار سب کے دلوں میں گھر کرگیا .اگر آپ بھی نہیں پہچان سکیں تو ایک اشارہ دیتے ہیں کہ یہ ایک ترک اداکار کے بچپن کی تصویر ہے. تحریر جاری ہے‎ تو کیا آپ اس اشارے سے اداکار کو پہچاننے میں کامیاب ہوگئے؟ اگر نہیں تو جان لیں کہ یہ انجی التان دوزیتان ہیں جو 26جولائی 1979 کو ترکی کے شہر ازمیر میں پیدا ہوئے. اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے اداکار اس وقت پاکستان میں کتنے مشہور ہیں. ایک ویب سائٹ میں ان کے بچپن کی اس تصویر کو شیئر کیا گیا تھا. ایک انٹرویو میں انجی التان نے بتایا تھا کہ والدین نے ان کا نام ترک اداکاروں انگین کاگلر اور التان اربولک پر رکھا تھا، یعنی والدہ نے انگین اور والد نے التان. انہوں نے تھیٹر کی تعیم حاصل کرنے کے بعد ایک ٹی وی سیریل رخسار سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا

اور متعدد فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکے ہیں. مگر 2014 سے نشر ہونے والے ڈرامے دیریلیش ارطغرل نے انہیں دنیا بھر میں مشہور کردیا تھا. انہوں نے 2014 میں نسلاسا سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں. ان کی اپنی ایک ویب سائٹ بھی ہے. دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب دیریلیش ارطغرل پاکستان ٹیلی ویژن پر ارطغرل غازی کے نام سے نشر کیا جارہا ہے اور فی الحال سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں. اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے یہ ایک شاہکار ڈراما ہے جو ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے. گزشتہ دنوں انہوں نے ایک انٹرویو میں اس ڈرامے کی پاکستان میں مقبولیت پر بات کی تھی. بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو دیئے گئے انٹرویو میں ترک اداکار نے کہا کہ پاکستان میں دیریلیش ارطغرل کی مقبولیت کی وہ وہاں کے لوگوں میں بہترین کہانیوں کو سراہنا ہے. انہوں نے کہا ‘میرے خیال میں ترک اور پاکستانی عوام دونوں اچھی طرح مرتب کی گئی کہانیوں سے محبت کرتے ہیں،

ارطغرل اس لیے کامیاب رہا کیونکہ اس نے ناظرین کو ڈرامے کے ساتھ باندھے رکھا. انہوں نے اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ‘میں ارطغرل غازی کے تصور، مضبوطی اور زندگی کے مقصد اور اقدار سے محبت کرتا ہوں، وہ ایک قابل ستائش شخص ہیں اور میں بہت زیادہ خوش ہوں کہ میں نے ان کی زندگی کی عکاسی کی’. ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی مقبولیت ان کی توقعات سے بھی زیادہ رہی ‘جب ہم شوٹنگ کررہے تھے تو شروع سے جانتے تھے کہ یہ ایک یادگار ڈراما ہوگا، تاہم اس کو جتنی توجہ ملی، اس کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا، ہم بہت شکرگزار ہیں. انجی التان دوزیتان نے کہا کہ ڈرامے کی مقبولیت سے ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی اچانک بہت زیادہ اضافہ ہوا کیونکہ دنیا کو ترک ثقافتی اہمیت کا احساس ہوا.۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں