دنیا میں آنے والی نت نئی مصیبتں کبھی کورونا کبھی بار بار سورج گرین ہونا کیا یہ اس بات کی نشانیاں ہیں کے دنا ختم ہونے والی ہیں ایک مسیحی مذہبی رہنماءنے دنیا کے خاتمے کے متعلق انتہائی تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے
ڈیلی سٹار کے مطابق پاؤل بیگلے نامی اس پادری کاکہنا ہے کہ ”یہ سال اس دنیا کا آخری سال ہے۔ رواں سال کرسمس سے چند دن پہلے دنیا ختم ہو جائے گی۔ میری سالگرہ بھی اسی روز آرہی ہے جو دنیا کے خاتمے کا دن ہے۔
“ رپورٹ کے مطابق پاؤل بیگلے نے یہ پیش گوئی مایان کیلنڈر کو مدنظر رکھتے ہوئے کی ہے۔پاؤل بیگلے کا کہنا تھا کہ ”ہو سکتا ہے کہ دنیا کے خاتمے کی یہ تاریخ غلط ہو۔ اس سے پہلے مایان کیلنڈر کے ذریعے ہی 21دسمبر 2012ءکو دنیا کے خاتمے کا دن بتایا گیا تھا جو غلط ثابت ہوا۔ اب اس کیلنڈر کے مطابق 21دسمبر 2020ءدنیا کے خاتمے کا دن بن رہا ہے۔ اگر اس سال بھی یہ غلط ثابت ہوا تو میری سالگرہ آئندہ سالوں میں پھر آئے گی۔ “
واضح رہے کہ مایان کیلنڈر کے ذریعے مختلف ستاروں کی چال اور فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ماضی میں بھی کئی طرح کی پیش گوئیاں کی گئیں جو غلط ثابت ہوئیں۔اس بارے میں کیا کہتے ہیں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں