معروف بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے کھیتی باڑی شروع کر دی


اس بات کا ابھی تک خالصہ نہیں ہوا کہ یہ کام وقت گزارنے کے لیے کر رہے ہیں یا دنیا کو ئی پیغام دینا چاہ رہے ہیں بھارتی اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ “آج کا کام ختم ہوا”۔ انہیں ویڈیو میں ہاتھ اور پاؤں صاف کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور وہ کھیتوں میں موجود تھے۔ ان کی سفید رنگ کی ٹی شرٹ سے اور کپڑوں نے بھی اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے کھیتی باڑی کی ہے۔خیال رہے کہ اس وقت پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے کام رک گئے ہیں ۔ پاکستان ہو یا بھارت، ہر طرف لوگوں کے کاروبار متاثر ہو گئے ہیں، ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے

جس اس مشکل وقت میں بھی پیسے کما رہے ہیں۔ جہاں پوری دنیا اس سے متاثرہوئی ہے، وہاں ہی بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ بھی کورونا سے متاثر ہو گئی ہے، کئی فلموں کی شوٹنگ روک دی گئی ہے جبکہ کئی فلمیں ریلیز نہیں ہو پا رہی، اس کی وجہ لاک ڈاؤن اور کورونا کی وجہ سے لگائی جانے والی پابندیاں ہیں۔اس لاک ڈاؤن میں مختلف بھارتی اداکار اپنےاپنے انداز میں اس وقت کو گزار رہے ہیں،

کچھ اداکار گھر والوں کو وقت دینا مناسب سمجھ رہے ہیں تو کچھ اپنے بچوں ساتھ گھل مل رہے ہیں، اس حوالے سے مختلف ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ اب اسی طرح نوازالدین صدیقی کی بھی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو انہوں نے خود بنا کر شیئر کی ہے، ویڈیو میں نوازالدین صدیقی نے پیغام دیا ہے کہ “آج کا کام ختم ہوا”۔انہیں ویڈیو میں ہاتھ اور پاؤں صاف کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور وہ کھیتوں میں موجود تھے۔

View this post on Instagram

Done for the day !!!

A post shared by Nawazuddin Siddiqui (@nawazuddin._siddiqui) on

بھارت میں بھی اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے بعد اگر کورونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو ابھی تک 4 لاکھ 56 ہزار افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ 14 ہزار سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔اپنی قیمتی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں تاکہ آنے والی خبر کے بارے میں بہتر آگاہی فراہم کر سکیں