چین اب کھل کر سامنے آ گیا ہے ۔ چینی تجزیہ نگار نے بھارت کے باز نہ آنے کی صورت میں اپنی فوج مقبوضہ کشمیر میں بھیجنے کا اشارہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چین کے معروف تجزیہ نگار اور انٹرنیشنل ریلیشن ایکسپرٹ وکٹر گاؤ کا کہنا ہے کہ بھارت باز نہ آیا تو چین بھارتی مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج بھیج سکتا ہے۔ایک انٹریو کے دوران ان کا کہنا ہے
کہ اگر بھارت حقیقت کو تسلیم نہیں کرتا تو چین اور بھارت کے مابین جنگ کا آغازہو سکتا ہے۔وکٹر گاؤ کا کہنا ہے کہ اگر بھارت چینی سرزمین سے دستبرداری سے انکار نہیں کرتا تو میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ دونوں ممالک کے مابین جنگ چھڑ سکتی ہے اور اگر ہم بھارت کے موقف کو درست مان لیں تو پھر چین بھی بھارتی مقبوضہ کشمیر میں فوج بھیجنے کا حق رکھتا ہے۔
Chinese analyst warns that India should clear all Chinese territories otherwise war will break out.. and also says that China could send troops to Indian kashmir to liberate it to help Pakistan…
Pakistan must link up with China here actively. Kashmir must be liberated by Pak. pic.twitter.com/bvewSXkktg— Zaid Hamid (@ZaidZamanHamid) June 19, 2020
کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ کر رہا ہے اس پر پاکستان کو تحفظات ہیں۔میرے خیال میں بھارتی حکومت کو اب جاگنے اور حقیقت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔اس معاملے میں بھارت کا موقف درست تسلیم کر لیا جائے تو پوری دنیا خانہ جنگی کی طرف جائے گی۔دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں ۔