سیاست ایک ایسی چیز ہے جو ہر جگہ ہوتی ہے ۔ چاہے وہ چھوٹا سا آفس ہو یا پوری انڈسٹری ۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں اب کے بار جو سیاست شروع ہو ئی ہے ۔ بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودسوزیکے بعد ایک جانب بھارتی عوام اور کئی معروف شخصیات نے سوشل میڈیا پر اقربا پروری کیخلاف محاذ کھڑا کردیا ہے۔ وہیں دوسری جانب بدھ کے روز بھارتی ریاست بہار کے ایک وکیل نے مقامی عدالت میں سلمان خان، کرن جوہر اور ایکتا کپور سمیت بالی وڈ کی 8 مشہور شخصیات کیخلاف کرمنل کمپلینٹ داخل کیا ہے۔
I have filed a case against 8 people including Karan Johar, Sanjay Leela Bhansali, Salman Khan & Ekta Kapoor under Sections 306, 109, 504 & 506 of IPC in connection with actor Sushant Singh Rajput's suicide case in a court in Muzaffarpur, Bihar: Advocate Sudhir Kumar Ojha pic.twitter.com/9jNdqvXVKr
— ANI (@ANI) June 17, 2020
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا کی جانب سے دائر کی گئی کرمنل کمپلینٹ پر عدالت نے کیس کی اگلی سماعت آئندہ ماہ کی 3 تاریخ کو مقرر کی ہے۔یہ مقدمہ مختلف دفعات 306، 109، 504 اور 506 کے تحت دائر کرتے ہوئے ان میگا بالی وڈ شخصیات پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کو ایک سازش کے تحت خود سوزی پر مجبور کیا،
I have filed a case against 8 people including Karan Johar, Sanjay Leela Bhansali, Salman Khan & Ekta Kapoor under Sections 306, 109, 504 & 506 of IPC in connection with actor Sushant Singh Rajput's suicide case in a court in Muzaffarpur, Bihar: Advocate Sudhir Kumar Ojha pic.twitter.com/9jNdqvXVKr
— ANI (@ANI) June 17, 2020
جسے درخواست گزار نے قتل قرار دیا ہے۔مقدمے میں سپر اسٹار سلمان خان، ہدایتکار و پروڈیو کرن جوہر اور ایکتا کپور کے علاوہ ادیتیا چوپڑا، ساجد ناڈیاوالا، سنجے لیلا بھانسالی، بھوشن کمار اور ڈائریکٹر دنیش شامل ہیں۔درخواست گزار وکیل نے دعویٰ کیا کہ یہ افراد سشانت کی فلموں کو ایک سازش کے تحت ریلیز نہیں ہونے دیتے تھے اور ان فراد کی وجہ سے ہی سشانت کو فلمی فنکشنز میں مدعو تک نہیں کیا جاتا تھا۔دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں ۔