نیوزی لینڈ میں پھر سے نئے کیسز سامنے آ گئے


کرونا وائرس جان چھوڑنے کو تیار نہیں ، کیا یہ کسی ملک سے مکمل کبھی ختم نہیں ہو گا ، نیوزی لینڈ کو گذشتہ دنوں کرونا فری ملک قرار دے دیا گیا تھا لیکن نیوزی لینڈ میں گذشتہ 24 دنوں میں دو افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا پہلا کیس سامنے آیا ہیتاہم یہ دونوں افراد برطانیہ سے نیوزی لینڈ آئے ہیں اور ان کو ایک شخص کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے نیوزی لینڈ آنے کی خصوصی طور پر اجازت دی گئی تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت نے گذشتہ ہفتے ملک کو کورونا وائرس کی وبا سے پاک قرار دے کر اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے عائد تمام پابندیاں اٹھا لی تھیں اور عوامی اجتماعات کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم بیرون ملک سے آنے والوں کے لئے سخت پابندیاں برقرار رکھی گئی تھیں

اور صرف نیوزی لینڈ کے شہریوں اور انتہائی ضروری کارکنوں کو ہی ملک میں آنے کی اجازت ہے۔ان آنے والوں کو بھی لازمی کورونا ٹیسٹ کرانا ہوتا ہے اور دو ہفتے قرنطینہ میں رہنا ہوتا ہے۔دو نئے کیسز کے شامل ہونے کے بعد نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1,506 ہو گئی ہے تاہم اموات 22 ہی ہیں۔دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی ، کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں ۔