بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی جانب سے 14 جون کی دوپہر کواہم خبرنے بھارت سمیت دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو شدید غم زدہ کر دیا۔ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ممبئی کے کوپر اسپتال کی جانب سے جاری کی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سشانت سنگھ راجپوت کی موت کا سبب دم گھٹنا بتایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پھندے کی وجہ سے اداکار کا دم گھٹا، جس وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔سشانت سنگھ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کیا گیا جو کہ منفی آیا ہے۔
اداکار کی باڈی سے کچھ نمونے لے کر فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے ہیں جن کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔تاہم اداکار کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دم گھٹنا ہی ان کی زندگی کے اختتام کا سبب بتایا گیا ہے۔سشانت سنگھ راجپوت کی آخری رسومات آج ممبئی میں ادا کی گئی اور ان کے دیگر اہل خانہ ریاست بہار سے بمبئی پہنچ چکے ہیں۔باقی تفصیلات دیکھیں آپ اس ویڈیو میں