معروف بھارتی کے حوالے سے اہم نیوز آئی ہے،اداکار نے بالی ووڈ انڈسٹری کو ویران کر دیا تفصیلات کے مطابق معروف بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی رائشگاہ پرانتہائی قدم اٹھایا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت کی باڈی ممبئی کے علاقے باندرہ میں انکی رہائشگاہ سے برآمد ہوئی ہے۔ تاحال اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
خیال رہے کہ سشانت سنگھ کی آخری فلم 2019 میں ‘چھچھوری کے نام سے ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹی وی شو سے کیا اور بھارت میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد 2012 میں انکی پہلی فلم ‘کائی پو چی رلیز ہوئیجسے مداحوں نے بہت پسند کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی بڑی فلموں میں اہم کردار ادا کیے اور ‘پی کےفلم میں سرفراز کے کردار نے بھی انہیں بہت شہرت دی۔
لاک ڈاؤن کے بعد انکی ایک اور فلم ‘دل بیچارہآنے والی تھی۔ اس سے قبل معروف بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی پر بننے والی فلم میں بھی سشانت سنگھ مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔