دنیا ایک مسافرخانہ ہے ، جو انسان جتنی بھی شہرت عزت یا پیسہ کما لے آ خر انجام موت ہی ہے ۔ بھارتی ٹیلی ویژن ایکٹر ” جگیش مکتی “ سانس کی بیماری کے باعث آج دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ، انہوں نے بھارت کے معروف ٹیلی ویژن شو ” امیتا کا امت “ اور ” شری گنیش “ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔تفصیلات کے مطابق اداکار جگیش مکتی کو کچھ روز قبل سانس کی بیماری کے باعث ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا
تاہم آج وہ طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث جان کی بازی ہار گئے ۔ان کی موت کی تصدیق اداکار ہ ” امبیکا راجنکر“ نے انسٹا گرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کی ، اپنے پیغام میں ان کا کہناتھا کہ ” مہربان ، سپورٹ کرنے والے بہت جلد رخصت ہو گئے ، آپ ہمیشہ یاد آئیں گے ۔“
جگیش مکتی نے اس کے علاوہ گجراتی ڈراموں اور شوز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ، اس کے علاوہ بالی ووڈ کی فلم ” ہنسی تو پھنسی “ میں بھی اداکارہ پرینتی چوپڑا اور اداکار سدھارتھ کے ساتھ کام کر چکے ہیں ۔دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اگر یہ سچ ہے تو کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں ۔