حاملہ عورتیں اس حرکت سے باز آجائیں


نیوزی لینڈ میں روزانہ تین لیٹر کوکا کولا اور انرجی ڈرنکس پینے والی حاملہ خاتون موت کے منہ میں چلی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون کا نام ایمی لوئس تھروپ تھا جو انورکارجیل کی رہنے والی تھی اور 15ہفتے کی حاملہ تھی۔

گزشتہ روز اسے مرگی کا شدید دورہ پڑا، جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی بیماری کوکاکولا اور دیگر شوگری مشروبات بہت زیادہ مقدار میں پینے کی وجہ سے اتنی شدید ہوئی کہ اس کی موت ہو گئی۔

بتایا گیا ہے کہ34سالہ ایمی روزانہ 2لیٹر کوکا کولا اور ایک لیٹر دیگر انرجی ڈرنکس پیتی تھی۔ اسے کافی عرصے سے مرگی کی بیماری لاحق تھی۔

نیوزی لینڈ میں انسانیت جیت گئی

نیوزی لینڈ میں انسانیت جیت گئی، مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لیے ہر رنگ کے لوگ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے پارک میں جمع ہوئے، تاریخ میں پہلی بار اذان، نماز جمعہ اور خطبہ سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کیا گیا، وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے حدیث نبوی بیان کی اور کہا کہ ہم ایک ہیں۔نیوزی لینڈ میں تاریخ رقم، کرائسٹ چرچ میں مساجد کے شہدا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے

پارلیمنٹ میں تلاوت قرآن پاک کے بعد ٹی وی پر اذان نشر کی گئی۔ کالے گورے ہر رنگ کے لوگ ایک ہوگئے اورمسلمانوں سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔ نماز جمعہ مسجد النور کے سامنے ہیگلے پارک میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔خطبہ جمعہ کے دوران وزیراعظم جسینڈا آرڈرن اشکبار ہوگئیں۔ انہوں نے سیاہ لباس اور اسکارف پہنا ہوا تھا۔ اذان کے بعد شہدا کی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

خطبہ جمعہ میں خطیب کا کہنا تھا کہ جو لوگ جان سے گئے وہ عام نہیں، ان کی شہادت نیوزی لینڈ کے لیے نئی زندگی ہے، انہوں نے نیوزی لینڈ کے لوگوں اور خاص طور پر وزیراعظم نیوزی لینڈ جسینڈا آرڈرن کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔نماز جمعہ کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے حدیث نبوی بیان کی اور کہا مسلمانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سارا نیوزی لینڈ غمزدہ ہے۔ وزیراعظم جیسنڈا نے حدیث بیان کی کہ مسلمانوں کے مذہب کے مطابق حضرت محمد ﷺ نے فرمایا، مومن باہمی ہمدردی، شفقت اور مہربانی میں ایک جسم کی طرح ہیں، جب ایک بھی حصے میں زخم ہوتا ہے تو پورا جسم درد محسوس کرتا ہے، نیوزی لینڈ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے، ہم ایک ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اذان، نماز جمعہ و خطبہ سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کیا گیا۔