
ایران کھل کر اب امریکہ کے سامنے آ گیا ہے ایران نے دھمکی دی ہے ایران کی دبئی اور حیفہ پر حملے کی دھمکی ۔ اگر ایرانی سر زمین پر بمباری کی گئی تو کارروائیوں کے تیسرے دور میں دبئی اور حیفہ کو نشانہ بنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایران نے امریکی ایئربیس عین الاسد کو پے در پے میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کے بعد یہ دھمکی دی ہے کہ اگر ہماری اس بمباری کے جواب میں ایران پر بمباری کی گئی تو ہم متحدہ عرب امارات میں دبئی اور اسرائیل میں حیفہ کو نشانہ بنائیں گے۔
تدائی طور پر ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کے نام پر جوابی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Iran claims Al-Asad missile strike as revenge for Soleimani, demands US withdrawal from Iraq https://t.co/QR9HXhaG7W
— RT (@RT_com) January 8, 2020
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے عین الاسد پر فضائی حملے شہید قاسم سلیمانی کا بدلہ اور امریکی فوج سے عراق سے انخلاء کا مطالبہ ہیں، ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی کی جانب سے قاسم سلیمانی کو قتل کیے جانے کے خلاف جوابی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔ امریکی حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ایران ان کے فوجی اڈوں پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔ حملہ اس ایئر بیس پر کیا گیا ہے جہاں زیادہ تر امریکی فوجی تعینات ہیں۔
#Breaking Shelling has stopped at #alasad base, according to military source. About 35 rounds total hit the base.
— Carla Babb (@CarlaBabbVOA) January 7, 2020
دوستو امید ہے آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی ہو گی اسے دوستوں کیساتھ شئیر کریں اور کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار بھی ضرور کریں ۔