سعودی عرب میری مدد اور نوازش کے بغیر دو ہفتے بھی نہیں چل سکتا، ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیان سامنے آگیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حالیہ گفتگو میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی مدد کے بغیر سعودی عرب کی کوئی اوقات نہیں ہے. ڈونلڈ ٹرمپ کا ماننا ہے کہ طاقتور امریکی فوج کے بغیر سعودی عرب کے بادشاہ دو ہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے. ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم نے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کو بتا دیا تھا کہ ہم تمہاری حفاظت کر رہے ہیں، ہمارے بغیر تم دو ہفتے بھی نہیں رہو گے!

ڈونلڈ ٹرمپ نے واشگٹن میں ایک پریس کانفرنس کرتے هوئے مزید کہا ہے کہ امریکا اکیلا ہی سعودی عرب کو بخوبی ہینڈل کرسکتا ہے، امریکا آگے ہی سعودی عرب پر کافی نوازشیں کرچکا ہے اور میں نے شاہ سلمان کو واضح طور پر بتایا ہے کہ ہم تمہاری حفاظت کر رہے ہیں، ہمارے بغیر تم دو ہفتے بھی نہیں رہو گے.

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کو فوجی امداد دینے کی ضرورت نہیں، سعودی عرب کے لیے امریکا ہی کافی ہے!

واضح رہے پچھلے سال مئی کے مہینے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بطور امریکی صدر اپنے پہلے دورے پر سعودی عرب گئے تھے. اس موقع پر امریکی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ ، بیٹی اور داماد بھی موجود تھے. جس کے بعد ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی صدر کے سینیئر مشیر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ سعودی عرب کے سبھی مقاصد حاصل کر لئے ہیں. امریکی صدر ٹرمپ نے ریاض میں عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ چار سو ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں جن میں ایک سو دس ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے سمجھوتے بھی شامل ہیں.