ایک پر اسرار ہوا


کسی اپنے کی موت واقع ہونا انتہائی کرب میں مبتلا کرنے والا واقعہ ہوتا ہے، اگر اس کے جنازے کے ساتھ بھی کوئی حادثہ پیش آجائے تو اس زیادہ صدمے کی بات کوئی نہیں ہو سکتی کیونکہ ایک دکھ کے اوپر دوسرا دکھ انسان کوکمزور بنادیتی ہے ۔سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی پُراسرار واقعے کی ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ایک تیز ہوا کے جھونکے نے جنازے کو اُڑا کر تالاب میں پھینک دیا۔یہ افسوسناک واقعہ انڈونیشیا میں اس وقت پیش آیا جب چار افراد میت کو اپنے کندھوں پر اٹھائے آگے بڑھ رہے تھے کہ اچانک تیز ہوا کا جھونکا آیا اور ان کے قدم اکھڑ گئے۔چاروں افراد نے خود کو سنبھالنے کی بہت کوشش کی لیکن کی کوشش ناکام رہی اور تیز ہوا کا پُراسرار جھونکا میت کو اپنے ساتھ اڑاتا ہوا بائیں جانب واقع تالاب میں لے گیا۔اس حیرت ناک منظر کو دیکھ کر جنازے کے لئے جمع لوگ بے اختیار چیخ اُٹھے۔ حیرت اور خوف کے مارے کچھ لوگوں نے اپنے چہرے ہاتھوں میں چھپا لئے۔وہاں پر موجود ایک شخص جلدی سے اس میت کو پکڑنا چاہا لیکن اس شخص نے تالاب کے کنارے کھڑے ہوکر اس دھاتی ڈھانچے کو تو باہر کھینچ لیا جس کے اندر میت رکھی ہوئی تھی، لیکن شاید تالاب بہت گہرا تھا کیونکہ میت کا کوئی نام و نشان نظر نہیں آیا۔ ۔۔۔۔۔۔اگر آپ کو ہماری پوسٹ اچھی لگے تو کمینٹ میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں اور اس پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں