امریکہ نے بلاشبہ بہت عرصہ عالامی معیشت پر راج کی ا لیکن اب ایسا نہیں ہے چین نے اقتصادی جنگ کے حوالے سے امریکا کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 16ارب ڈالر کے نئے ٹیکس عائد کر دئیے، چین امریکہ کے ساتھ جاری تجارتی تنازع کو بین الاقوامی ٹریڈ آرگنائزیشن میں اٹھائے گا۔چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے چینی مصنوعات پر ٹیرف میں اضافے کے بعد بیجنگ نے بھی بھرپور جوابی وار کرتے ہوئے امریکا سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر 16 ارب ڈالر کا کسٹم ٹیکس لگا دیا ہے۔ چینی مصنوعات پرامریکا میں 16 ارب ڈالر کا کسٹم ٹیکس لگائے جانے کے کچھ ہی دیربعد امریکی مصنوعات پر چین میں کسٹم ٹیکس میں 25 فی صد اضافہ کردیا گیا ہے۔قبل ازیں چینی حکومت نے کہا تھا کہ وہ امریکا کی طرف سے سولہ ارب ڈالر کا اضافی ٹیکس عاید کرنے کے جواب میں ضروری جوابی اقدامات کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین مصنوعات پرٹیکس کے معاملے میں جیساکرو گے ویسا بھروگے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ اگر ہماری مصنوعات کی درآمد پر امریکا میں ٹیکس لگتا ہے تو ہم اپنے ہاں امریکی مصنوعات پر ٹیکس بڑھا دیں گے۔چینی وزارت تجارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ امریکا کی طرف سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین امریکا کے ساتھ جاری تجارتی تنازع کو بین الاقوامی ٹریڈ آرگنائزیشن میں اٹھائے گا۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے