غیر مرد کو اپنی غیر اخلاقی تصاویر بھیجنے کے شُبے میں خاوند نے اپنی ہی بیوی کو بے لباس چلنے کی سزا دے دی


امریکہ کے شہر نیویارک کے رہائشی ایک شخص نے دھوکہ دہی اور بے وفائی کرنے کے جُرم میں اپنی بیوی کو برہنہ چلنے کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص کو معلوم ہوا کہ اس کی بیوی مبینہ طور پر کسی دوسرے مرد کو اپنی برہنہ تصاویر بھیج رہی ہے، جس پر طیش میں آ کر خاوند نے اپنی بیوی کو برہنہ حالت میں نیویارک کی گلیوں میں چلنے کی سزا سنائی۔

انٹرنیٹ پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون نے اپنا جسم تولیے میں لپیٹا ہوا تھا جس کے بعد اس کے خاوند نے اس سے وہ تولیہ بھی چھین لیا اور نیویارک کی گلیوں میں برہنہ حالت میں چلتی ہوئی اپنی بیوی کی ویڈیو بھی بنا ڈالی۔ لیکن خاتون اپنے آپ کو ڈھکنے کی مسلسل کوشش کرتی رہی ، ایک وقت میں اس نے کینوس سے بھی خود کو ڈھانپنے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں خاتون کے خاوند کی بھی آواز سنائی دی جو اسے چلنے اور خود کو نہ ڈھانپنے کا کہہ رہا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاوند نے اپنی بیوی کو کئی دوسرے مرد حضرات سے باتیں کرتے اور ان کو اپنی بررہنہ تصاویر بھیجتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا۔ اس ویڈیو کو بعد ازاں لائیو لیک ڈاٹ کام پر بھی شئیر کیا گیا جہاں گذشتہ آٹھ گھنٹوں میں اس ویڈیو کو 9 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو دیکھنے والوں میں سے اکثریت نے خاوند کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس نے جو بھی کیا، وہ اس طرح ذلیل ہونے کی مستحق نہیں تھی جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ معلوم نہیں کہ یہ سب کرنے سے اس کے خاوند کو کیا حاصل ہوا ہوگا۔ ویڈیو غیر اخلاقی ہونے کے باعث اُردو پوائنٹ پر شئیر نہیں کی جا سکتی۔

https://youtu.be/MKHpuHDZkok