میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائشیا میں زیر مقیم دو پاکستانیوں کے ہاتھ کاٹ دیے گئے. ملزم کا تعلق برما سے ہے. تفصیل کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متاثرہ شخص کے بھائی نے بتایا کہ میرا بھائی ملائشیا میں کام کرتا ہے. ایک شخص ان سے گاڑی خریدنے آیا، پیسوں کے لین دین کے متنازع پر معمولی سی تکرار ہوئی جس پر اس شخص نے تلوار کے وار کرکے اسکا ہاتھ کاٹ دیا. اس موقع پر میرے بھائی کا پارٹنر بھی اسکے ہمراہ تھا. اس شخص نے اسکے بھی ہاتھ کاٹ دیے اور موقع سے فرار ہوگیا.
متاثرہ شخص کے بھائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملائشیا میں میرے بھائی کو اعلاج معالجے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. اس لیے میں پاکستان کی حکومت، چیف جسٹس، اور دیگر سماجی اداروں سے مدد کی اپیل کرتا ہوں. واضح رہے کہ زخمی ہونے والا شخص جسکا نام محمد شہزاد ہے، اسکی عمر 45 سال ہے، اور اسکا تعلق میانوالی سے ہے. اسکے ساتھ جو اسکا ملائشیا میں زیر مقیم پارٹنر ہے اسکی عمر 25 سال ہے، نام سید منظور شاہ، اور اسکا تعلق صوابی سے ہے. جبکہ حملہ آور کا تعلق برما سے ہے.