حال ہی میں امریکہ نے اپنے سفارتی عملہ کے افراد میں سے بہت ساروں کو چائنہ سے واپس بلا لیا ہے اور اس کی وجہ ایک پر اسرار بیماری ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ اس بیماری کی وجہ سے ان کے عملہ جو کیوبا میں تھا وہ بھی متاثر ہوا ہے ۔ ۔عملہ کے افراد کا کہنا تھا کہ انہیں عجیب و غریب آوازیں سنائی دیتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی نیند میں کمی سر درد اور ڈپریشن پیدا ہو رہا ہے انہیں اس کیفیت میں جانے کے بعد کچھ بھی اچھا نہیں لگتا تھا ان کا خیال تھا کہ وہ پاگل ہو چکے ہیں یا عنقریب وہ پاگل ہونے والے ہیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کی وجہ ایک انتہائی خفیہ اور جدید ہتھیار ہے جو کہ صوتی لہروں پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ متاثرہ افراد کے اعصاب کو متاثر کرتا ہے ۔، اس وقت امریکہ اور چائنہ کے حالات میں تجاراتی اصولوں میں پابندی کے بعد کشیدگی بھی پیدا ہوئی ہے ۔ امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے دشمن ہمارے خلاف صوتی لہروں کا استعمال کر رہی ہے ۔ انہوں نے اپنے اہلکاروں کو متنبہ کیا ہے کہ اگر آپ کو غیر معمولی آوازیں سنائی دیں تو اس کو سنجیدہ لیں اور اگر اس کی شدت زیادہ ہو تو فورا خود کو ایک محفوظ کمرے میں منتقل کریں ۔ کہا جا رہا ہے کہ ایسے ہی حملوں کا سامنا امریکی اہلکاروں کو کیوبا میں بھی ہوا ہے جہاں کے لوگوں کو کا کہنا تھا کہ انہیں نرم اور غیر معمولی مسلسل آواز کا سامنا تھا جس کے بارے میں کوئی بھی نہیں جانتا تھا لیکن اس کی وجہ سے ان کے دن رات کے معمولات متاثر ہوئے ہیں ۔