امریکی ڈالر نے بھارتی روپے گرنے کے ریکارڈ توڑ ڈالے


امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک مالیاتی بحران کے تناظر میں سرمایہ کاروں نے بھارتی روپے کو فروخت کیا، جس کی وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں اچانک کمی واقع ہوئی۔ منگل کو ایک ڈالر کی قدر 70بھارتی روپوں کے برابر پہنچ گئی۔ جنوبی افریقہ، ارجنٹائن، میکسیکو، برازیل اور روس کی کرنسیوں میں بھی گزشتہ ایک ہفتے سے کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

رواں برس کے آغاز پر ایک ڈالر 63.67 بھارتی روپوں کے برابر تھا۔ ماہرین کے مطابق بھارتی روپے کی قدر میں گراوٹ کی ایک وجہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہے۔