بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے گذشتہ روز کہا کہ امریکی حکومت نے چین کے ساتھ تجارتی بات چیت بحال کرنے اور دوسری طرف2 کھرب چینی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کرنے کا دعوی کیا ہے۔
امریکی حکومت کی یہ سازش اور تماشا کامیاب نہیں ہوگا۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین امریکہ کی شروع کردہ تجارتی جنگ کی شدت میںاضافے پر مقابلے کیلئے تیار ہے اور اس حوالے سے جوابی اقدامات اختیار کرتا رہیگا.چین اپنے ملک کی عزت، چینی عوام کے مفادات اور آزاد تجارتی اور کثیرالطرفہ نظام کی حفاظت کرتا رہے گا۔
دوسری طرف چین کا یہ موقف رہا ہے کہ بات چیت تنازعات کو حل کرنے کا واحد راستہ ہے جس کی پیشگی شرط برابری اور ایمانداری ہے۔