20 سالہ نوجوان گلوکار کو قتل کردیا گیا۔۔۔۔


امریکہ جو اپنے آپ کو امن کا ٹھیکے دار کہتا ہے اس کے ملک کا یہ حال ہے سب سے زیادہ ریپ قتل اور منشیات کے دھندے کا مکرہ کاروبار امریکہ میں ہوتا ہے اور جہاں عزت جان مال کچھ محفوظ نہیں اب ہی حال ہی میں ریپ گلوکار کو قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ریپ گلوکار کو گولی لگنے کے فوراً بعد فورٹ لارڈیل ایریا اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ ڈکیتی کی واردات کے دوران پیش آیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹینٹیشن اپنی کار میں جارہے تھے جبکہ واقعہ کی مکمل تفتیش ابھی جاری ہے۔

ایکس ٹینٹیشن کا اصل نام جہاسے ڈوئن اونفری تھا، ان کا شمار امریکا کے نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے اور وہ اس ہفتے امریکی ٹاپ 50 چارٹ میں بھی شامل تھے۔ینٹیشن کے کئی گانے بے حد مقبول ہوئے جس کی وجہ سے انہیں پلاٹینم قرار دے دیا گیا تھا۔ ان گانوں میں ‘چینجز’، ‘رول ان پیس’ شامل ہیں۔ٹینٹیشن امریکا کی مقبول ترین شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سے تنازعات کا بھی شکار رہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ان پر گھریلو تشدد کے بھی الزامات لگتے رہے ہیں جبکہ سنہ 2016 میں انہیں اپنی حاملہ گرل فرینڈ پر تشدد کے الزام میں بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو دوست احباب کیساتھ شئیر کیجئیے اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہا ر کیجئیے