وہ گاﺅں جہاں چڑیل نے حملہ کردیا، عورتوں کو کچھ نہیں کہتی لیکن مردوں کا کیا حال کرتی ہے؟ ایسا سلوک کہ مرد دھڑا دھڑ اپنے گھر چھوڑ کر بھاگنے لگے، گاﺅں ویران ہونے لگا


بھارتی ریاست تلنگانہ کے دیہاتوں کا ایک ایسی چڑیل نے رخ کر لیا ہے جو خواتین میں تو کوئی دلچسپی نہیں رکھتی لیکن مردوں کو چھوڑتی نہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نرمل ڈسٹرکٹ کے علاقے کاسی گاﺅڈا کے دیہاتوں کے مردوں نے اس چڑیل کے خوف سے گھروں سے باہر نکلنا بند کردیا ہے اور کچھ تو ڈر کے مارے علاقہ ہی چھوڑ گئے ہیں۔

متعدد مردوں پر ہونے والے حملوں کے بعد کئی دیہات پورے کے پورے خالی ہو گئے ہیں۔ان دیہاتوں کے باسی اپنے گھر چھوڑ کر کسی دوسرے علاقے میں منتقل ہوگئے ہیں۔ ہر گھر کے دروازے پر تالہ پڑا نظر آتا ہے اور کسی کو ہمت نہیں ہورہی کہ وہ گاﺅں کی جانب دوبارہ واپس جائے۔ کچھ دیہاتوں میں اب صرف چند درجن افراد ہی باقی رہ گئے ہیں، جو شام کے بعد اپنے گھروں سے نہیں نکلتے اور صبح جب تک سورج کی روشنی نہ پھیل جائے گھر سے باہر نہیں آتے۔
اگرچہ بھارت کے پسماندہ دیہاتوں میں بھوت پریت کے باعث پہلے بھی کئی بار خوف و ہراس پھیل چکا ہے لیکن ایسی دہشت پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پورے کے پورے گاﺅں خوف کے مارے خالی کردئیے گئے ہیں۔