بے گھر آدمی کو نوجوان لڑکی کا بیگ سڑک کنارے پڑا مل گیا، کھول کر دیکھا تو اندر آئی فون تھا، بالآخر 2 دن مسلسل تلاش کے بعد لڑکی کو ڈھونڈ نکالا، یہ دراصل کون تھی؟ نیکی کا اتنا بڑا انعام ملا کہ ایک دن میں ہی دنیا بدل گئی


دل کے سخی ہونے کے لئے ضروری نہیں کہ جیب بھی نوٹوں سے بھری ہو کیونکہ بعض اوقات خالی ہاتھ لوگ بھی دوسروں کی مدد کے لئے ایسے کام کر گزرتے ہیں کہ دیکھ کر رشک آتا ہے۔ برطانوی شہر بولٹن کی سڑکوں پر شب و روز بسر کرنے والا بے گھر شخص پاﺅل کیڈلربانک بھی ایک ایسی ہی مثال ہے۔ پاﺅل کو ایک بیگ ملا جس میں ایک آئی فون اور کچھ رقم تھی لیکن اس نے اسے اپنے پاس رکھنے کی بجائے اس کی مالکن کو ڈھونڈنا شروع کر دیا اور دو دن تک سڑکوں پر اسے ڈھونڈتا ہوا پھرتا رہا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈیزی اوون نامی 20 سالہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کے بیگ میں آئی فون، ڈرائیونگ لائسنس اور کچھ رقم تھی۔ اس کے گم ہونے پر وہ امید کھو بیٹھی تھیں کہ دوبارہ کبھی اسے دیکھ سکیں گی۔ موبائل فون کی بیٹری پہلے ہی کم تھی اور غالباً یہ جلد ہی بند ہو گیا تھا لہٰذا اب کوئی ایسا طریقہ نہ تھا کی ڈیزی اپنے بیگ کا سراغ لگا سکتیں۔

تم جہنم کی آگ میں جلوگی‘ اس مسلمان گلوکارہ کی اس تصویر میں ایسی کیا شرمناک بات ہے کہ لوگوں کا غصہ آسمان پر جاپہنچا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
دوسری جانب پاﺅل کو یہ بیگ ملا تو اس نے مالکن کی تلاش شروع کر دی۔ وہ دو دن تک سڑکوں پر پیدل گھومتا رہا اور ڈیزی کا گھر تلاش کرنے کی کوشش کرتا رہا تاکہ بیگ اپنے ہاتھوں اس کے حوالے کر سکے۔ اتفاق سے اس نے ایک ایسے شخص سے بھی ڈیزی کے گھر کا پتا پوچھا جو اسے جانتا تھا۔ اس نے فوری طورپر ڈیزی کو اطلاع کی اور وہ اپنا بیگ لینے پہنچ گئی۔

 

ڈیزی نے بتایا کہ جب اس نے پاﺅل کو بتایا کہ وہی وہ لڑکی ہے جسے وہ تلاش کر رہا تھا تو اس نے بیگ فوری طور پر اس کے حوالے کرنے کی بجائے پہلے کچھ سوالات پوچھے تا کہ تسلی کر سکے کہ وہ بیگ اصل مالکن کے حوالے کر رہا تھا۔ اس نے بیگ پر ایک پرچی بھی چسپاں کر رکھی تھی جس پر لکھا تھا ”مجھے اس بیگ کی مالکن کی تلاش ہے۔ کوئی مجھے اس کے ایڈریس پر پہنچا سکے تو اس کی مہربانی ہو گی۔ یہ اچھا کام کر کے مجھے واقعی بہت خوشی حاصل ہو گی۔“

 

ڈیزی اس شخص کی دیانتداری سے بہت متاثر ہوئی اور اس کے احسان کا بدلہ چکانے کا فیصلہ کیا۔ اس نے سوشل میڈیا پر یہ کہانی شئیر کی اور پاﺅل کی مدد کے لئے چندہ جمع کرنے کے لئے ایک اکاﺅنٹ قائم کیا۔ اس اکاﺅنٹ میں پہلے دن ہی 500 پاﺅنڈ (تقریباً 75000 پاکستانی روپے) جمع ہو چکے ہیں۔ ڈیزی کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اتنی رقم جمع کریں کہ جس سے پاﺅل کے لئے رہنے کی کوئی جگہ خریدی جا سکے۔ وہ پر امید ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین ان کی مدد جاری رکھیں گے اور بہت جلد وہ اس مقصد کو حاصل کر لیں گی۔