آسٹریلیا میں ایک شوہر نے لڑائی کے دوران غصے میں آ کر چھرے سے اپنی بیوی کے ہاتھوں پیروں کی انگلیاں کاٹ ڈالیں اور جب اسے عدالت سے سزا سنائی جانے لگی تو اسی بیوی نے عدالت سے ایسی استدعا کر دی کہ سن کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 50سالہ اٹینائی ایفامیلیونا نامی شخص آسٹریلوی شہر سڈنی میں اپنی بیوی ٹیپیریا کے ساتھ کار میں سفر کر رہا تھا جب ٹیپیریا نے اس سے علیحدہ ہونے کی بات کی، جس پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا۔
کاغذات میں غلط بیوی کا نام لکھنے پر سیاستدان کو جیل جانا پڑگیا، ایسی خبر آگئی کہ لوگوں کی ہنسی نہ رُکے
اس جھگڑے پر اٹینائی نے گاڑی روک دی اور اپنی سیٹ کے نیچے سے چھرا نکالا اور ٹیپیریا پر وار کرنے لگا جن سے بچنے کی کوشش میں ٹیپیریا کے ہاتھوں کی 6انگلیاں کٹ گئیں۔ پیٹیریا گاڑی کا دروازہ کھول کر باہر نکل گئی اور جان بچانے کے لیے گاڑی کے نیچے گھس گئی۔ اس پر اٹینائی بھی باہر نکلا اور اس کے پیروں پر چھرے سے وار کرنے لگا، جس سے اس کے پیروں کی کچھ انگلیاں بھی کٹ گئیں۔ پھر وہ خود ہی اسے ہسپتال لے کر گیا اور وہاں چھوڑتے ہوئے معافی مانگی۔ اس نے کہا کہ ”مجھے ایسے نہیں کرنا چاہیے تھا، میں تمہارے علیحدہ ہونے کی بات پر غصے میں آ گیا تھا۔“