دولہا دلہن نے دوستوں کو شادی کا کارڈ بھیجا لیکن ساتھ ہی اُن سے ایک چیز ایسی مانگ لی کہ ہر مہمان غصے سے آگ بگولہ ہوگیا، کیا مانگا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی


برطانیہ میں ایک دولہا دلہن نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو اپنی شادی کا کارڈ بھیجا اور ساتھ ہی تمام متوقع مہمانوں سے ایسی چیز کا مطالبہ کردیا کہ ان میں سے اکثر غصے سے آگ بگولہ ہو گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بین فارینا اور اس کی 37سالہ منگیتر کلیئر مورین نے 10ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 14لاکھ 21ہزار روپے) کی لاگت سے اپنی شادی ایک پرتعیش تقریب میں کرنے کا پروگرام بنایا اور یہ اخراجات بھی اپنے مہمانوں سے پورے کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔

پیسہ انسان کو خوبصورت بنا دیتا ہے ،امیر ہونے سے پہلے امبانی خاندان کے فرد کیسے نظر آتے تھے ؟تصویر یں دیکھ کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا
رپورٹ کے مطابق انہوں نے 80افراد کو شادی کے کارڈ بھیجے اور ساتھ ہی ہر مہمان سے 200ڈالر (تقریباً 28ہزار روپے) ادا کرنے کو کہہ دیا۔ شادی کا یہ منفرد دعوت نامہ موصول کرکے کئی لوگوں کا پارہ ہائی ہو گیا۔ تاہم دلہن کا کہنا ہے کہ ”اس کام کے بغیرہمارا پرتعیش شادی کا خواب شرمندہ¿ تعبیر نہیں ہو سکتا تھا۔ یہ آئیڈیا بین فارینا کو آیا اور میں نے بھی اس پر رضامندی ظاہر کر دی۔ سب لوگ شادی میں شریک ہونے پر رقم تو خرچ کرتے ہی ہیں۔ اگر وہی رقم اکٹھی کرکے اجتماعی طور پر خرچ کر دی جائے تو کیا برا ہے۔“