فرانس میں ایک لڑکے لڑکی کی ملاقات ہوئی، دونوں کو آپس میں پیار ہو گیا اور انہوں نے شادی کر لی، لیکن جب وہ ایک بچی کے ماں باپ بن گئے تو ایک روز ایسا انکشاف ہوا کہ دونوں کی دنیا ہی اجڑ گئی۔ یاہو ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق شادی کے کئی سال بعد ہیروے اور روز میری نامی اس جوڑے کو معلوم ہوا کہ وہ آپس میں بہن بھائی ہیں۔
ہیروے اور روز میری ایک ہی ماں کی اولاد تھے تاہم ان کے باپ مختلف تھے۔ پیدائش کے بعد ان کے ماں باپ نے انہیں تج دیا اور دوالگ خاندانوں نے انہیں گود لے لیا۔ اس طرح وہ الگ الگ پرورش پا کر بڑے ہوئے۔ 2006ءمیں اتفاقیہ طور پر ان کی ملاقات ہوئی اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی اور انہوں نے شادی کر لی۔ 2009ءمیں ان کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی۔
دنیا کی تاریخ کا مہنگا ترین ہنی مون، یہ نوجوان ہنی مون کیلئے اپنی بیگم کو کہاں لے گیا؟ جان کر ہی تمام شوہروں کے پسینے نکل جائیں گے
اس کے ایک سال بعد دونوں کو اپنے رشتے کے متعلق معلوم ہو گیا اور وہ علیحدہ ہو گئے تاہم بچی کے والدین کا حق حاصل کرنے کے لیے انہوں نے عدالت سے رجوع کر لیا۔ اب عدالت کی طرف سے اس پر فیصلہ آ گیا ہے اور اس نے ان دونوں کو قانونی طور پر اس بچی کے ماں باپ قرار دے دیا ہے۔ اگرچہ فرانس میں اس طرح کے قریبی رشتوں کی شادی ممنوع ہے تاہم عدالت کا کہنا تھا کہ ان کی شادی اور بچی پر ان کے حق کا فیصلہ بچی کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔اب یہ دنیا کی واحد بچی ہو گی جس کے حقیقی اور قانونی ماں باپ آپس میں حقیقی بہن بھائی ہیں۔