میکسیکو میں آنے والا تباہ کن زلزلہ ہی کسی قیامت سے کم نہ تھا کہ اس کے ساتھ ہی ایک بڑا آتش فشاں بھی پھٹ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف وسیع و عریض علاقے کو جلا کر راکھ کر ڈالا بلکہ درجن بھر لوگوں کی زندگیاں بھی نگل گیا۔
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق آتش فشاں عین اسی وقت پھٹا جب زلزلہ آرہا تھا۔ اس کے نزدیک واقع چرچ میں لوگ عبادت کررہے تھے جو دہکتے ہوئے لاوے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ میکسیکو کی حکومت نے 15 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب زلزلے میں 248 افراد ہلاک ہوئے جن میں 22 بچے بھی شامل ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ زلزلے کی وجہ سے ہی آتش فشاں بھی پھٹا۔ اس سے پہلے 22 اگست کے روز بھی اسی آتش فشاں سے آگ کے شعلے بلند ہوئے تھے جبکہ فضا میں چار کلومیٹر کی بلندی تک دھویں کے مرغولے دیکھے گئے تھے۔
آج سے 32 سال قبل بھی 19 ستمبر کے روز ہی میکسیکو میں 8.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس نے پانچ ہزاروں لوگوں کو موت کی نیند سلادیا تھا۔ ابھی دو ہفتے قبل ہی میکسیکو کی تاریخ کا ایک اور شدید ترین زلزلہ بھی آیا ۔ اس زلزلے نے ساحلی علاقوں کو نشانہ بنایا اور اس میں کم از کم 90 افرادہلاک ہوئے۔
https://www.facebook.com/Tanzialogy/videos/1410565509012604/