میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر برمی فوج اور بدھ غنڈوئوں کے مظالم جاری ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں روہنگیا مسلمان ہجرت کر کے قرب و جوار کے ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ روہنگیا مسلمانوں کے دیگرممالک میں ہجرت کر کے پہنچنے کے ساتھ ہی ان پر ہونے والے اندوہناک مظالم کی داستانیں بھی منظر عام پر آرہی ہیں جنہیں سن اور دیکھ کر روح تک کانپ جاتی ہے۔ اس قسم کا انکشاف پاکستانی میڈیا کی معروف شخصیت وقار ذکا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میںکرتے ہوئے دلوں
کو دہلا دیا ہے۔ وقار ذکا نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ایک روہنگیا مسلمان خاندان کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے برمی فوج کے مظالم اور میانمار میں سوچی حکومت کی متعصبانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کا پردہ چاک کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمان مردوں کو شادی کرنے کیلئے حکومت کو باقاعدہ طور پر 2لاکھ روپے ٹیکس نما بھتہ دینا پڑتا تھا جس کے بعد حکومت انہیں شادی کی اجازت دیتی تھی اور اگر حکومتی اجازت کے بغیر کوئی شادی کر لیتا تو اسے 7سال کیلئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا تھا۔