اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کو میانمار کے بحران پر غور کے لیے ہنگامی اجلاس بلایا ہے،عالمی برادری کی جانب سے میانمار حکومت کیخلاف دباؤ بڑھ رہا ہے تاہم چین نےروہنگیا مسلمانوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن پر میانمار کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ، بیجنگ نے کہا ہے کہ وہ میانمار کے امن اور استحکام کے قیام کے حق کی حمایت کرتا ہے،
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ کاکہنا ہے کہ عالمی برادری کو امن و استحکام کے لئے میانمار حکومت کی حمایت کرنا چاہئے ۔آنگ سانگ سوچی نے گزشتہ دونوں سلامتی کونسل میں میانمار کیخلاف ممکنہ قرارداد کے پیش نظر روس اور چین سے مدد مانگی تھی ،پاکستان نے میانمار پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے وعدے نہ کریں پورے نہ ہوسکیں، جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں او آئی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان نے کہا کہ تفریق، تشدد اور نفرت آمیز رویہ نا قابل برداشت ہے، امریکا نے برما سیکورٹی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کا احترام، تشدد کا خاتمہ اور ہر طبقے کے لوگوں کو بے گھر ہونے سے بچائے۔