ترک خاتون اول نے روہنگیا مسلمانوں کے پاس پہنچ کر ایسی بات کہہ دی کہ مردو خواتین کی دھاڑوں سےآسمان کا کلیجہ بھی دہل گیا


ترکی کے وزیرخارجہ مولودجاویش اوغلو نے خاتون اوّل امینہ اردگان کے دورہ بنگلہ دیش کے دوران روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں پہنچ کر انکے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ روہنگیا کی خواتین بچوں اور مردوں کی حالت زار دیکھ کر خاتون اوّل بے اختیار رورہی تھی اور ہمارے دل بھی ہچکیاں بھر رہے تھے. برمی فوجیوں کے ظلم وتشدد کا ذکر سن کر دھاڑیں مار مار کر رونے والی خواتین کو سینے سے لگا کر وہ کہتی رہیں کہ مجھے اپنے سارے آنسو دے دو ،انشا اللہ برما کی سرزمین مسلمانوں پر تنگ کرنے والے اللہ کے عذاب کا سامنا کریں گے .

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ خاتون اوّل نے واپسی پر ترک صدر طیب اردگان کو برمی مسلمانوں کی حالت زار سے آگاہ کیا جس کے بعد ترک صدر نے مسلمان حکمرانوں سے ملاقاتوں کے بعد انہیں روہنگیاکے مسلمانوں کے بارے میں سنجیدگی سے حکمت عملی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے.وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترک حکومت اور عوام برمی مسلمانوں کوظالموں کے رحم و کرم پر نہیں رہنے دے گی .ترک کواپریشن ایجنسی اور ترکش ریڈکریسنٹ روہنگیائی مہاجرین کی ہر ممکن مدد کررہی ہے.