عمر میں برکت دے دی


ایک بزرگ کا واقعہ ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ سفر کرنا تھا اور ان کو ماں نے نصیحت کی تھی جب تم سفر میں نکلا کرو تو اللہ کے راستے میں کچھ نہ کچھ ضرور خرچ کیا کرو. ایک روز سفر کے دوران وہ بزرگ کھانا کھانے بیٹھے تو ایک سائل آپ کے پاس آیا انہوں نے اپنی روٹی سائل کو دے دی

اور اپنا سفر جاری رکھا.

راستے میں انہوں نے دیکھا کہ ایک سانپ ہے‘ اس کے اوپر ان کا پائوں پڑا وہ بڑے پریشان ہوئے کہ کہیں ڈس نہ لے.جب آپ پیچھے ہٹے توکیا دیکھتے ہیں کہ اس سانپ کے منہ میں کوئی چیز ہے جس نے اس کے منہ کو بند کیا ہوا ہے.. وہ بڑے حیران ہوئے کہ اس کے منہ میں کیا چیز پھنسی ہوئی ہے؟ جب اس کو مارا تو دیکھا کہ وہ روٹی کا ایک ٹکڑا تھاجو اس کے منہ میں پھنسا ہوا تھا.پھر کسی بزرگ نے انہیں بتایا کہ تم نے جو اپنی روٹی کسی فقیر کو دی تھی‘

تمہاری موت کا وقت تو آج ہی لکھا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے تمہارے اس صدقے کی وجہ سے تمہاری عمر میں برکت دے دی اور وہی روٹی کا ٹکڑا گویا اس سانپ کے منہ میں جاکر پھنس گیا.

..