یہ میری بارہ سال میں چوتھی شادی ہے کیونکہ جب بھی شادی ہوتی ہے ہر مرتبہ ۔۔۔“ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کا بھی دل افسردہ ہو جائے گ


بھارت میں خاتون کو بارہ سالہ زندگی میں 3بار طلاق دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے .”دی ٹائمز آف انڈیا “ کے مطابق بھارت میں 35سالہ خاتون کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اسے زندگی میں تین بار طلاقوں کا سامنا کرنا پڑا اور اب وہ اس خوف میں مبتلا ہے کہ چوتھا شوہر بھی ایسا ہی کر سکتا ہے.

”گزشتہ 12سال میرے لیے ڈراﺅنا خواب تھے .

اور اب اگر ایسا دوبارہ ہوا تو میرے پاس تو رہنے کا کوئی ٹھکانہ بھی نہیں ہو گا “.تارا خان نامی خاتون نے مزید بتایا کہ اس کی پہلی شادی زاہد خان کیساتھ ہوئی مگر سات سال تک بچہ نہ ہونے کی وجہ سے اس نے ایک نوجوان لڑکی سے شادی کر کے مجھے طلاق دیدی .”اس کے بعد میں نے اپنے رشتہ داروں کے گھر رہنا شروع کر دیا مگر میری خالہ نے قریبی گاﺅں کے آدمی سے دوسری شادی کرادی“.تارا خان نے اپنی مشکلات بھری زندگی اور حالات سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ دوسرا شوہر اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور جب ایک روز میں نے مزاحمت کی اور آگے سے جواب دیا تو اس نے بھی مجھے چھوڑ دیا .”.

 

طلاق کے بعد میں اپنے ماموں کے گھر رہنے کیلئے گئی مگر میرے کزن اور ماموں نے یہ کہہ کر میرے تیسری شادی کرادی کہ مجھے زندگی گزارنے کیلئے پارٹنر کی ضرورت ہےخاتون نے کہا کہ ماموں کے اسرار پر اس نے گہوندا پور کے سونو نامی شخص سے شادی کر لی مگر وہ بھی مجھے تشدد کا نشانہ بناتا رہا .”شادی کے چار ماہ بعد ایک روز اس نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور ماموں کے گھر چھوڑ کر واپس جاتے ہوئے طلاق دیکر روانہ ہو گیا “.ان تمام تر واقعات کے بعد اگرچہ تاراخان چوتھی شادی پر راضی نہیں تھی مگر اس کے اہل خانہ نے قائل کر کے گزشتہ سال جولائی میں اس کی چوتھی شادی شمشاد نامی شخص سے کرا دی .”میں نے زندگی میں بہت مشکلات دیکھی ہیں اور اب خوفزدہ ہوں کہ اگر شمشاد نے بھی ایسا کچھ کر دیا تو سڑکوں پر آجاﺅں گی “. خاتون کے مطابق اس کے پانچ بھائی کہتے ہیں کہ میں خاندان کیلئے باعث شرمندگی ہوں اس لیے وہ مجھے اپنے ساتھ رکھنے پر رضامند نہیں . ”میں اس شادی کا اختتام نہیں چاہتی خواہ کچھ بھی ہو “.تارا خان نے مزید کہا کہ چوتھے شوہر کیساتھ بھی اس کے تعلقات خوشگوار نہیں . میں چاہتی ہوں میرا شوہر مجھے اپنے ساتھ رکھے اور اگر ضرورت پڑی تو معاملے کو بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے سامنے اٹھاﺅں گی .فیملی سینٹر کے قونصلر خلیل قادری نے کہا کہ ہم دونوں کے مسائل حل کرا کے جھگڑا ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ان میں طلاق نہ ہو .

..