اگر آپ دودھ میں لہسن ڈال کر پئیں گے تو اس خطرناک بیماری سے بچ جائیں گے


لہسن اور دودھ کے فوائد سے کوئی ذی شعورانسان انکار نہیں کرسکتا لیکن اگر آپ ان دونوں چیزوں کو ملاکر استعمال کریں گے تو آپ کے جسم میں حیرت انگیز تبدیلیاں آئیں گی اور آپ کئی خطرناک بیماریوں سے بچ جائیں گے. آئیے آپ کو لہسن والا دودھ بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں:

آدھ لیٹر دودھ
لہسن کی 10توڑیاں چھیلی ہوئیں
دو سے تین چمچ چینی
250ملی لیٹر پانی
پانی اور دودھ کو ملاکر ابالیں اور اس میں لہسن ڈال دیں اور ساتھ ہی چولہے کی آنچ دھیمی کردیں.

تب تک دودھ کو پکنے دیں جب تک دودھ کی مقدار آدھی نہ رہ جائے،اس اس میں چینی ڈالیں اور گرم گرم نوش کریں.

اس دودھ کی وجہ سے آپ کو دل کی بیماریوں سے نجات ملے گا.جن لوگوں کو کولیسٹڑول کا مسئلہ درپیش ہے ان کے لئے یہ دودھ بہت ہی مفید ثابت ہوگا.اسی طرح جن لوگوں کو دمے کا مسئلہ انہیں یہ دودھ ضرور پینا چاہیے.اس کی وجہ سے دافعتی نظام بہتر طریقے سے کام کرے گااور ساتھ ہی آپ کو بے خوابی،کھانسی،ٹی بی اور جوڑوں کے درد سے نجات ملے گی.جن لوگوں کو معدے کا مسئلہ درپیش ہوان کے لئے یہ بہت ہی مفید ہے اور اس کی وجہ سے قبض،جلن،گیس اور تیزابیت سے نجات ملے گی. اس کے علاوہ دودھ میں لہسن ڈال کر پینے سے مردانہ طاقت میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے جس سے آپ مباشرت کے وقت بہت زیادہ لطف اندوز ہو سکتے ہیں