بھارت میں ریپ کا شکار ایک تیرہ سالہ حاملہ بچی نے قبل از وقت ایک بچے کو جنم دیا ہے.بھارتی ٹی وی کے مطابق طبی حکام کا کہنا تھا کہ نومولود بچہ ابھی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہے اور بعد میں اسے کسی خواہشمند کو گود دے دیا جائے گا.
یہ بچی آٹھ ماہ کی حاملہ تھی. دو روز قبل جب اس بچی کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تو اس کے وکلائے دفاع کا کہنا تھا کہ اگر اس بچی کو اسقاط حمل کی اجازت نہ دی گئی تو اسے بیحد صدمے اور پریشانی سے گزرنا پڑے گا. بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بچی کے باپ کے دفتر کے ایک ساتھی کو جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے.