بریکنگ نیوز تبلیغی جماعت کے امیر شدید تشدد سے جاں بحق ۔۔ ہنگامی اقدامات ۔۔ علاقے کا ایس ایچ او معطل


ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور نے تبلیغی جماعت کے امیر عاشق خان پر مبینہ پولیس تشدد کے بعد ہلاکت کیس میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب الله، ایڈیشنل ایس ایچ او اور سپاہی کو معطل کر دیا ہے۔ پولیس حراست کے دوران جاں بحق ہونے والے کانگڑہ کے رہائشی اور تبلیغی جماعت کے امیر عاشق خان کے مقدمہ میں ملوث تھانہ کوٹ نجیب الله کے ایس ایچ خان افسر سمیت ایڈیشنل ایس ایچ او اور سپاہی کو معطل کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم شہزاد بخاری نے مرحوم کے گھر تعزیت اور دعائے مغفرت کے بعد منعقدہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی جماعت کے مبلغ کے کیس میں میرٹ پر تفتیش کے بعد ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر علماء کرام علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات، پولیس افسران، منتخب بلدیاتی نمائندگان اور مقامی عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

قبل ازیں سیاسی و سماجی شخصیت سابق ناظم ملک علی اصغر، الحاج عبدالمناف خان، نثار احمد، محمود خان ترین اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مظلوم خاندان کی داد رسی اور مکمل انصاف فراہمی کیلئے مطالبات پیش کئے۔ ڈی پی او نے کہا کہ مسلسل کام معاشرتی دبائو اور 90 فیصد منفی رویہ دیکھ کر بعض اوقات پولیس سے بھی کمی کوتاہی ہو جاتی ہے لیکن اس پر بھی ہم نہ صرف کڑی سزائیں دے رہے ہیں بلکہ پولیس فورس کی تربیت بھی کر رہے ہیں۔جماعت کے امیر کی شہادت پر رائیونڈ میں خصوصی دعا منگوائی گئی جس میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے