52سالہ دلہا گلزار بڑے ارمانوں کے ساتھ اپنی دلہنیا کو بیاہ کر گھر لایا ،لیکن دلہنیا خواجہ سرا نکلی ۔ پہلی رات ہی دلہے کے ارمانوں کے ساتھ ساتھ اس کے گھر کابھی صفایا کر گئی۔ گلزار نے سونیا نامی لڑکی کے ساتھ کورٹ میرج شادی کی لیکن معصوم دلہے کا کیا علم تھا کہ وہ ایک فراڈی گینگ کے ہاتھوں کھلونہ بن رہا ہے ۔ فراڈی گینگ نے گلزار کا نکاح خواجہ سرا کے ساتھ پڑھایا
اور اسے تین روز بعد رخصت کیا لیکن دلہے کو آخری لمحات تک علم نہ ہو سکا کہ اس کا نکاہ خواجہ سرا کے ساتھ کیا جا رہا ہے ۔ گلزار جب دلہنیا کو اپنے گھر لے آیا تو اسے اپنے ساتھ دھوکے کا احساس ہوا کہ اس کی دلہن کوئی خاتون نہیں بلکہ خواجہ سرا ہے ۔ گلزار نے اولاد کے لئے دوسری شادی کی لیکن اس کے لئے فراڈی غلام نبی اور صفدر نامی شخص نے اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے لیے تھے ۔